برجمن گنج: نگر پنچایت برجمن گنج میں واقع آلمائیٹی پی جی کالج میں پیر کو طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نگر پنچایت صدر راکیش جیسوال نے ایم اے کے طلباء کو ٹیبلٹ تقسیم کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راکیش جیسوال نے کہا کہ ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون طلباء کو ڈیجیٹل تعلیم سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اس ادارے کے طلبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔جس کا استعمال کر کے طلبہ کامیا بی کی دھلیز کو عبور کر سکتے ہیں۔
کالج کے ڈائریکٹر محمود عالم نے کہا کہ آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں ٹیبلیٹس اور اسمارٹ فونز کے ذریعے تمام طرح کی معلومات حاصل کرنا اور ایک دو سرے کو شیر کر نا بڑا آسان ہو گیا ہے۔
کالج کے منیجر مقصود احمد خان نے کہا کہ طلباء اس ٹیبلیٹ کو علم کے حصول اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں جو ان کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مہیش بھارتی، چیف کنٹرولر انور علی، امبریش چوہان، لوکیش رائے، نیرج کمار پٹوا، چندرما چورسیا، دیپک یادو وغیرہ موجود تھے۔

