بیدر۔ 27؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بھارتیہ ثقافت میں نشیلی اشیاء کے استعمال کی جگہ نہیں ہے۔ لیکن آج کی نوجوان نسل نشیلی ادویات پر قربان ہورہی ہیں۔ نوجوانوں میں تبدیلی لانے اور مغربی تہذیب سے انہیں ہٹانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات بیدر خواتین اور بہبودی ء اطفال کے ڈپٹی ڈائرکٹر این ایس شریدھر نے کہی۔ وہ جمعرات کو خواتین اور بہبودیء اطفال محکمہ بیدر ، ضلع ڈسٹرکٹ ڈس ایبلڈ اور سینئر سٹیزنز ایمپاورمنٹ محکمہ اور ہیما ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل بیدر، بھوانی مہیلا منڈل بیدراور سمایوکت ایجوکیشن سنٹر بیدر کے اشتراک سے اوراد تعلقہ کے کندگوڑ دیہات میں ڈاکٹر بابو جگجیون رام ہائی اسکول میں منعقدہ انٹرنیشنل منشیات مخالف دن کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ موج مستی کرنا ، راتوں کوپارٹی کرنا جیسی چیزیں آج کی نسل میں آگئی ہیں۔ یہ غلط راہ ہے۔ والدین کو بچوں کی اس راہ کی طرف توجہ دے کر صحیح راہ کی طرف لانا چاہیے۔ ۔ اس موقع پر ڈائٹ بیدر کے ریٹائرڈ لکچررT.J. ہادیمنی،،ادیبہ وجے لکشمی کاؤٹگے، کندگوڑ پرفل پری یونیورسٹی کالج پرنشپل معزالدین، ڈسٹرکٹ ڈس ایبلڈ اور سینئر سٹیزنز ایمپاورمنٹ آفیسر رتنا سبھاش، نٹور پولی ٹیکنیک کالج کے صدر بسواراج پاٹل، ممبر ناگراج ہلسورے، ویمن مینیجمنٹ کمیٹی کرناٹکابیدر، ڈاکٹر بابو جگجیون رام ہائی اسکول کا عملہ اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
