گلبرگہ: 3؍ جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر رحمان پٹیل کی اطلاع کے بہ موجب گلبرگہ کے معروف قلم کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کو مرکزی ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے باوقار بال ساہتیہ پرسکار تفویض کیے جانے کے اعلان کی مسرت میں ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ کی جانب سے آج 3؍ جولائی کو ایک بجے دن دفتر ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ میں جناب وجے کمار تیگل تپی (صدر نشین ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ) کی صدارت میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر جناب منظور وقار، جناب محمد ایاز الدین پٹیل جناب صادق کرمانی جناب مجیب علی خان اور جناب نواب خان نے ڈاکٹر غضنفر اقبال کے تحریر کردہ اطفالی ادب پر اظہار خیال کیا۔اس تہنیتی تقریب میں ساہتیہ پریشد کے اراکین جناب رویندر کمار ،جناب پرنو پٹنکر، جناب راجیندر ماڈبول، جناب بابو راؤ پاٹل کے علاوہ جناب سید نظیر متولی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے