پارٹی ورکرز کو مخلصانہ طور پر کام کرنے اور عوام کے ساتھ سیدھا ربط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: افسر کو ڈلیپیٹ
ہمنا آباد۔9؍جولائی (محمد جاوید احمد): تاخیر سے ملی اطلاع کے بموجب سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا SDPI ڈسٹرکٹ کمیٹی کا ایک اجلاس ہمنا آباد میں ضلعی صدر شیخ مقصود کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔ ایسی ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور بیدر ڈسٹرکٹ انچارج افسر کو ڈلیپیٹ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جسمیں موصوف نے ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی پر عوامی مسائل اور سیاسی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جنہیں مختلف حلقوں کے مسائل اور اراکین پارٹی کی فکر، رکنیت سازی میں انصاف کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہم پروگرام کی منصوبہ بندی اور علاقائی مسائل پر بھی خصوصی گفتگو شامل رہی جو ضلعی سطح پر ضروری اہم نکات پر مبنی تھی۔
اس موقع پر ممبران نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں جس پر ذمہ داران نے ان کی آراء کو سنا اور مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس اجلاس میں ضلعی جنرل سکریٹری سید عرفان اللہ، ضلعی خازن شیخ ایوب، ضلعی سیکریٹری محمد توحید قادری، سید اکبر ،محمد جاوید جمعدار کے علاوہ دیگر پارٹی ورکرس بھی موجود تھے۔
