الامین بی بی فاطمہ اسکول میں اسمارٹ کلاسس کا افتتاح

بیدر۔ 9؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر گلستان بنگلورو کے دیو جیو نہلی میں بروز پیر 7 جولائی2025  الامین بی بی فاطمہ گرلز ہائی اسکول اور پرائمری اسکول میں اسمارٹ کلاس اور اسمارٹ بورڈ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلباء وطالبات میں مفت نوٹ بکس، یونی فارم اور راشن کٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری منصور علی خان جن کی طرف سے گذشتہ تین سال سے مفت نوٹ بکس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اسمارٹ کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں میں تعلیمی تحریک کو چلانا وقت کی ضرورت ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ اس سے قوم اور ملک کا فائدہ ہوگا۔ الامین ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عمر اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک پسماند علاقہ میں نرسری سے ہائی اسکول تک کی تعلیم کا دیا جانا بڑی بات ہے۔ یہاں 500 بچے زیر تعلیم ہیں۔ انہیں مفت کتابیں، یونیفارم کے علاوہ عبید اللہ شریف اور ان کے ساتھیوں نے اسمارٹ کلاس اور کمپیوٹر لیاب وغیرہ کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ عمر اسماعیل نے کہا کہ الامین کے دیڑھ سو سے تعلم زائد تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ سماجی کارکن سید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے بچے اچھا پڑھ رہے ہیں۔میڈیکل اور انجینئر نگ میں داخلے لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تعلیم کے سلسلہ میں وہ ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر الامین بی بی فاطمہ ڈی جے ہلی کے انچارج عبید اللہ شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس اسکول میں 505 طلباء وطالبات نرسری سے ہائی اسکول تک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کے بچوں کو مفت نوٹ بکس، یونیفارم اور راشن کٹس بھی دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصور علی خان نے گذشتہ تین سال سے تقریباً چار لاکھ روپے کے نوٹ بکس فراہم کئے ہیں۔ جو تین اسکولوں۔ مدرسہ نسوان، الامین کمبل پوش اور الامین بی بی فاطمہ اسکول کے بچوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ آج 115 گھروں کو مفت راشن کٹ فراہم کئے گئے۔ جو یونس ضیاء کی طرف سے فراہم کئے گئے۔ حکومت کی طرف چلنے والے اسکولوں کو اڈاپٹ کر کے ان اسکولوں کے بچوں کی مدد کر کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانا چاہئے۔ اس موقع پر مبین منور نے بھی خطاب کیا اور بتایا جب اس اسکول کی ذمہ داری عبید اللہ شریف اور ان کے ساتھیوں نے سنبھالی تو اس وقت صرف 85 طلباء تھے۔ آج 505 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے