چٹگوپہ۔ 9؍جولائی (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ دیہات میں وارڈ نمبر 1 کی عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔ کئی سال سے یہاں کے لوگوں نے پنچایت کے ذمہ داران سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔،گنڈپاادلاء،دسرتھ ہمناآباد،جگپا ہمناآباد،یلپا،یشونت، محمد علی احمد،اور دیگر لوگوں کے گھروں کے سامنے گندہ پانی جمع ہورہا ہے اور زیادہ بارش ہونے پر یہ گندہ پانی گھروں میں داخل ہوتا ہے جس سے آس پاس کی عوام کو مختلف قسم کی بیماریوں کا ڈر ہے اور یہ نالیوں کا پانی سال کے بارہ مہینے جمع ہوتا ہے لیکن نرنہ گرام پنچایت کے صدر نائب صدر پی،ڈی،او،اور اراکین گرام پنچایت نرنہ نے اسطرف توجہ نہیں دیا اور یہاں نالی وغیرہ بناکر پانی کے بہاؤ کو آسان بنایا جاسکتا تھا یہاں زیادہ تر مٹی کے گھر ہیں اس لیے غریب عوام کے اندر ایک خوف  کا ماحول ہے کہ کہیں گندے پانی سے دیواریں وغیرہ نہ ٹوٹیںاور چھوٹے چھوٹے بچوں کی صحت پر نہ اثر پڑے،لہٰذا ای،او،تعلقہ پنچایت چٹگوپہ،اور بیدر جنوب ایم ایل اے کو اسطرف فوری توجہ دیتے ہوے اس کام کو جلد مکمل کرنے کی گذارش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے