ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب کے فروغ کے لیے عوامی شعور بیداری پر زور

ظہیرآباد 25/ اگست (مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 6 رنجہول میں آج وانا مہوتسوم کے تحت میگا شجرکاری پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ ہائی اسکول رنجہول میں عمل میں آیا۔ جہاں بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ماحولیاتی تحفظ، سرسبز و شادابی کے فروغ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پروگرام میں میونسپل چیئرمین محمد یونس، وائس چیئرمین سریشا ریڈی، میونسپل کمشنر پربھاکر،  ٹاؤن پلاننگ آفیسر، سینیٹیشن انسپکٹر سندھیا رانی، کونسلر جی۔ سری دھر ریڈی، خواجہ میاں سابق وائس چیئرمین، جمیل الدین کونسلر، محمد نظام الدین کونسلر، اپم شراون کونسلر، محمد اکرم نمائندہ کونسلر، کانگریس پارٹی ظہیرآباد ٹاؤن صدر نریش گوڑ، منا تلنگانہ کے رپورٹر محمد شکیل احمد سمیت میونسپل عہدیداران و عملہ دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سری نانو سنگھ راتھوڑ نے مہمانانِ خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کے ذریعہ و تہنیت پیش کی۔ سری سائیلَم ایس اے نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اسکول ہذا کے مدرس محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درخت ماحول کو صاف رکھنے بارشوں کے توازن اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے عوام بالخصوص طلبہ سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی باقاعدگی سے نگہداشت بھی کریں۔
پروگرام کی نظامت و انتظامی امور کی نگرانی خواجہ نظام الدین نے کی۔ میونسپل عہدیداران، اسکول انتظامیہ اور مقامی افراد کی شرکت سے وانا مہوتسوم شجرکاری پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے