کلبرگی۔ 31؍جولائی (راست): گزرے ہوئے کل یعنی 30؍جولائی کو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار محب اردو وسماجی جہدکار نے اپناتعلیمی دورہ بذریعہ کارکرتے ہوئے تعلقہ مانوی ضلع رائچور کے سرکاری اردوہائی اسکول پہنچ کر میرمعلم اشوک کمار اور عملہ کی موجودگی میں طلبہ وطالبات میں گرایمر سے متعلق کتابیں تحفتا ً پیش کیں۔ جوہرانگلش اردو انگلش ۔ انگریزی۔ اردو پرائمری وہائی اسکول گرائمر ، اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتابیں ، اردو گرائمرس اور کمپوزیشن کنڑا۔ انگریزی گرائمرس وغیرہ۔ جن طالبات کو یہ کتابیں دی گئیں ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔ ثانیہ۔ سمیہ تسکین، منیرا، فاطمہ الزہرا، خانسہ فاطمہ، سارا بانو، زرین، افشان نازنین اور اشوین۔ تمام طالبات جماعت دہم میں زیرتعلیم ہیں۔ میرمعلم جناب اشوک کمارنے جناب خواجہ فریدالدین انعامدارکا شکریہ اداکیا۔
