ظہیر آباد ۔17/اگست (مشرقی آواز جدید): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشین AIITA تلنگانہ کے پریس میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین نے اپنے پریس نوٹ میں بتایاکہ آج بتاریخ 18/ اگسٹ بروز پیر بوقت 9/بجے شب آن لائن زیر صدارت ریاستی صدر میر ممتاز علی منعقد ہوگا جس میں مختلف زمروں میں خالی جائیدادوں کا جائزہ ، معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئے اقدامات، اسکول بند ہو جانے کے خدشات بچاو کیلئے عملی اقدامات ، داخلوں کےلئے حکمت عملی و اقدامات ان سلگتے مسائل کے حل کیلئے ممکنہ ذرائع سماج و سوسائٹی اساتذہ کا رول حکومتی اقدامات ان اہم عنوانات پر تعلیمی ماہرین جناب سید عبدالنعیم اسٹیٹ جوائنٹ سیکریٹری جناب افضل محی الدین کریم نگر جناب سید اصغر Essc کنوینر محمد نصیرالدین سیکریٹری میڈیا اینڈ ٹکنالوجی محترمہ اسماء زرین نائب صدرجناب عبدالمجیب ریاستی سیکریٹری ودیگر اس اہم ترین اجلاس کو مخاطب کریں گے۔
ریاست کے تمام وابستگان ائیٹا سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔۔۔
