مہراج گنج: جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے شاخ وارڈ نمبر 21 بسمل نگر کے دارالقرآن جدید میں ماہ ربیع الاول کے آغاز کے موقع پر طلباء اور اساتذہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام زیر صدارت الحاج اقبال احمد ایڈوکیٹ صدر جامعہ منعقد ہوا۔ جامعہ کے شعبہ عربی کے متعلم حافظ اکمل نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا، محمد کیف نے نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا۔

جامعہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے سیرت پر جامع تقریر کی اور بتایا کہ جنت میں اچھے اخلاق والے کا داخلہ ہوگا ہمیں اپنے اخلاق وکردار کی فکر کرنی چاہیئے اللہ کے ذکر کو اپنا شیوہ بنانا چاہیے اللہ کا فرمان ہے کہ تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا، تم میرے لئے ایک ہاتھ چلوگے میں تمہارے لئے ایک گز چلوں گا، تم جلدی جلدی آؤ گے میں دوڑ کے آؤ نگا اساتذہ کو چاہییے کہ بچوں کے ساتھ ہمدردی کا برتاؤ کریں، ان کے ضروریات میں معاون بنیں۔ مولانا امام الدین امام مسجد بیر عبد الحمید نگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس کی قلت و کثرت کو مت دیکھیں بلکہ یہ دیکھیں کہ ہم نفع کتنا پہونچا رہے ہیں۔ جامعہ کے خازن ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی نے بچوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کی درخواست کی۔

اس کے بعد جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی نے جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے حاضرین کا شاندار تعارف کرایا اور کہا کہ خواتین کے اندر دینی جذبہ پیدا کرنے کے لئے جلد ہی اسی ماہ ربیع الاول میں ایک اجتماع کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی طلباء کو ناظم اعلی مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی کے توسط سے جلسہ میں آئے ہوئے مہمانان کرام کے دست مبارک سے اسکولی بیگ بطور انعام عطا کیاگیا۔

حاضرین میں حاجی کلیم اللہ، رضوان اللہ، مولانا عبد الباری، مولانا سراج، مولانا قمر الدین، ماسٹر مرزا علی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابرار ابن مرحوم ڈاکٹر محمد مستقیم نے حاضرین کی ضیافت کی، مولانا نسیم امام مسجد موکھیالیہ کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے