چکھلی ضلع بلڈانہ 24 اگست (ذوالقرنین احمد): گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 24 اگست کو مدرسہ عمر فاروقؓ میں اسٹوڈنٹ میٹ بعنوان ( ایک جہان نو تراشیں گے بلند کردار سے) کا انعقاد عمل میں آیا، اسٹوڈنٹ میٹ کی دعوت اسکولس میں جا کر دی گئی اور ڈور ٹو ڈور بھی دی گئی۔ اس پروگرام میں سب سے پہلے تذکیر باالقرآن محترمہ راشدہ پروین صاحبہ مقام ناظمہ نے پیش کیا۔اس کے بعد GIO کا تعارف سسٹر مدیحہ رفعت نے پیش کیا۔
اس کے بعد اسٹوڈنٹ میٹ کے لیے محترم عبد المجیب صاحب جالنہ مدعو کیے گئے تھے اور اسٹوڈنٹ میٹ بعنوان "ایک مثالی طالبہ: خواب، جدوجہد اور کردار” جس میں محترم عبد المجیب صاحب (جالنہ) نے بہت ہی پر اثر انداز میں بچوں کی رہنمائی فرمائی۔ اس کے بعد GIO کا ترانہ سسٹر نشرح نے پیش کیا۔اس کے بعد اوپن سیشن رکھا گیا تھا، جس میں طالبات نے سوالات کیے اور محترم عبدالمجیب صاحب نے بہت ہی بہتر انداز میں طالبات کو اطمینان بخش جوابات دیے، ساتھ ہی سسٹر حمیرہ نے اظہار تشکر پیش کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے