ظہیرآباد 9/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): محمد ایوب احمد خان صاحب سنئیر جرنلسٹ و V6 نیوز چینل رپورٹر کے برادرِ خورد محمد احمد خان بعمر 30 سال حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل شب آخری سانس لی۔ اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد بغدادی عید گاہ ظہیرآباد میں مولانا معصوم عالم قاسمی خطیب و امام مسجد زہرہ نے پڑھائی۔ اور تدفین انجمن قبرستان عمل میں آئی۔ اطلاع ملنے پر سیاسی سماجی مذہبی قائدین اور صحافی برادری نے انکے مکان واقع آئی ڈی ایس ایم ٹی کالونی شانتی نگر ظہیرآباد پہچ کر میت کا دیدار کیا اور غم زدہ لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ جلوس جنازہ میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9505120717 رابطہ کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے