وقارآباد 9/ستمبر(مشرقی آواز جدید): مساجد کمیٹی پرگی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ جناب سید فیض الدین صاحب عرف دستگیر پٹیل مختصر سی علالت کے بعد انتقال کر گئے جنکی عمر تقریبا 68 برس تھی۔مرحوم پرگی مسلم میناریٹی کے صدر تھے چالیس سال تک مساجد کمیٹی کے نائب صدر پر اپنی خدمات بحسن وخوبی انجام دیں۔ایسی شخصیت کا ہم سے جدا ھونا پرگی کے مسلمانوں کے کےلئے ایک بڑا نقصان ہے مرحوم مساجد کے تعمیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ہر ایک سے خوش مزاج اور ملنساری کے ساتھ ملتے تھے اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف کرے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
