مدور منڈیاواقعہ کی فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات کراکے مجرمین کوکیفرکردارتک حکومت کرناٹک پہنچائے۔ فراست علی ایڈوکیٹ کامطالبہ
بیدر۔ 9/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مانڈیا کے مدور میں گذشتہ دنوں جلوس پرپتھراؤ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کی اطلاع اخبارات کے ذریعہ موصول ہوئی۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ بھی یہ معلوم ہواکہ نفرت کے سوداگر مجرمین کے ٹولے نے راستوں پر کلمہ طیبہ لکھے ہوئے جھنڈوں کونذرِ آتش کرکے بے حرمتی کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ جلوس پر پتھراؤ کیاگیاہے کہہ کرایسی گھناؤنی حرکت کرنے والے کون ہیں، پتھراؤ کرنے والے کون ہیں ان کوکیاجواز مل گیاہے؟ یہ باتیں ایک پریس نوٹ میں محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر نشین کرناٹک سوشیل ڈیولپمنٹ اسوسی ایشن ضلع بیدرنے کہی ہیں۔ انھوں نے حکومت کرناٹک بالخصوص وزیراعلیٰ،اور وزیرداخلہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کلمہ طیبہ لکھے ہوئے جھنڈوں کو جلانے والے اور اتنی ساری کارستانیوں کاجن لوگوں سے راست تعلق ہے فوری اعلیٰ سطح تحقیقات کراکے خاطیوں کوکیفر کردار تک بہرصورت پہنچانا حکومت کرناٹک کی سیکولر حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یہ بات اپنے پیش نظر رکھے کہ غفلت وکوتاہی سے سوائے نقصان کے کچھ نہیں ہوگا۔ بیجاپو رکے ایم ایل اے کی آئے دن کی ہونے والی بکواس جو مسلمانوں کے حوالے سے کی جاتی ہے اس کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ کرنا کس با ت کو درشاتاہے؟
