بسواکلیان (نعیم الدین چابكسوار): شہر بسواکلیان میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔ رات کے اوقات میں ٹولیوں کی شکل میں گھومنے والے یہ کتے راہگیروں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول جانے والے بچے، بزرگ اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔
 اس سلسلے میں بسوا کلیان کے سماجی کارکن غازی شبي نثار احمد اور مقامی شہریوں نے بلدیہ بسواکلیان اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مؤثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے