ظہیرآباد 12 ستمبر (مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر کے انڈین ہائی اسکول کوہیر ذمہ داران و طلباء کی جانب سے حالیہ سیلاب کی تشویش ناک صورت حال میں مبتلا ریاست پنجاب کی مدد کے لیے امداد اکٹھا کرنے کی جانب پہل کی گئی، اس موقع پر کرسپانڈنٹ انڈین ہائی اسکول کوہیر جناب محمد منور علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، آفات سماوی کے حالات میں روۓ زمین پر متاثر ہونے والے کسی خطہ ہو یا علاقہ انسانیت کا فریضہ ھیکہ ہم اپنی جانب سے ان کے مشکل حالات میں تعاون کرتے ہوئے اس بات کا احساس دلائیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ ڈرنے اور کھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اور انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طور پر ہم سے جو ممکن ہو مدد کرنے کی کوشش کریں، اور دوسروں کو بھی اس کار خیر کی جانب ترغیب دلائیں، انہوں نے مزید کہا کہ تم زمین والوں پر رحم کرو، تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا، اور انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد، انسانیت اور ہمدردی کو فروغ دینا ہے، اگر آپ کا علم آپ کے اندر انسانیت اور ہمدردی کو فروغ نہیں دیتا ہے تو، آپ کا علم بے کار ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی یہی مقصد ھیکہ ہم ہمارے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشرتی زندگی کے تقاضوں کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔
واضح رھیکہ انڈین ہائی اسکول کے طلباء پنجاب سیلاب متاثرین کی امداد کی جانب شعور بیداری پلے کارڈس تھامے ہوئے و اساتذہ ایک ریالی کی شکل میں کوہیر کے اہم راستوں سے گذرتے ہوئے، امداد اکٹھا کئے، علاوہ ازیں، کوہیر مستقر میں موجود دیگر سرکاری و خانگی مدارس و گورنمنٹ جونیئر کالج کا بھی دورہ کرتے ہوئے، امداد اکٹھا کی گئی، اور بعد نماز جمعہ مختلف  مساجد میں بھی پنجاب سیلاب سے متعلق شعور بیدار کیا گیا،اور امداد اکٹھا کی گئی،واضح رھیکہ یہ امداد جمعیتِ علماء کی تنطیم کے بذریعہ مستحقین تک پہونچایا جائے گا، اس موقع پر معاون انڈین ہائی اسکول محمد معظم علی، محمد سلیم، محمد مصطفیٰ، عزیز میڈیکل، کے علاوہ طلبا اساتذہ کے بشمول دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے