منااکھیلی۔13؍ستمبر(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے متنگی دیہات میں پی،کے،پی،ایس کا 68 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متنگی کے کسانوں نے شرکت کی ۔ متنگی پی،کے،پی،ایس، کے صدر راچپا ایس سادا،اور سیکریٹری روی کمار ایم برادار، نے سال 25-2024 کا سالانہ حساب پیش کرتے ہوئے کہاکہ متنگی پی،کے،پی،ایس 1کروڑ 46لاکھ77ہزار روپئے منافع میں ہے اور انہوں نے اس سال کا جمع اور خرچ وغیرہ کے اخراجات کسانوں کو بتائے۔ اسی طرح کسانوں کی شکایت تھی کہ یوریا نمک وقت پر نہیں مل رہا ہے جس پر صدر نے کہا کے ہم نے یوریا اسٹاک کیا تھا اور کسانوں کو مشکلات پیش آنی نہیں دی اور انہوں نے کہا کہ کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں آئندہ اس کو وقت پر حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر 1) شانتا بائی چندرشیٹی نائب صدر پی،کے،پی،ایس، 2) ارشاد علی عثمان صاحب ماڑگی ڈائریکٹر 3)ویرپا کنٹپا ہڈگی ڈائریکٹر 4) شام راو بھوجو راتھوڑ ڈائریکٹر 5)سنمکپا نرسپا ڈائریکٹر 6)سریش رتن سنگھ ڈائریکٹر 7) شانتا بائی مانک راٹھوڑ ڈائریکٹر 8)ہنمتھ شیوپا پجاری ڈائریکٹر 9) احمد پٹیل ولد حسام الدین پٹیل ڈائریکٹر 10) ساوتری نندی راٹھوڑ ڈائریکٹر 11) پریملا شنکر پاٹل ڈائریکٹر اسی طرح کسانوں میں رام راو کلکرنی،بابو میاں ماڑگی،راجپا مالی پاٹل،پلاد راو کلکرنی،ملیکارجن ایکھیلی،شیوراج مجگے،محبوب علی مدرگی،ماروتی ڈاکڑگی،نارائن داس، پرشورام نائک بھدلاپور،گروموتو،کاشی ناتھ کارباری،مدو ریڈی مدرگی،جگناتھ بھورانپور، اور دیگر کسان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے