ظہیر آباد 13/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب محکمہ اعلیٰ تعلیم اور کمشنر کالجییٹ ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے ڈگری کالجوں میں مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے آخری مرحلے کے برسر موقع داخلے اسپاٹ ایڈمیشن کے تحت 15 اور 16 ستمبر کو دیئے جائیں گے۔ کالج میں، بی اے، بی کام، بی ایس سی، تلگو انگریزی اردو میڈیم کی مخلوعہ نشستوں پر حکومت کی جانب سے تجویز کردہ تحفظات کی روشنی میں طلباء کو داخلے دیئے جائیں گے۔ طلباء اپنے اصل اسنادات ایس ایس سی انٹر کے میمو اور اصل ،،ٹی سی،، بونا فائیڈ سرٹیفکیٹ اور آدھار سے منسلک فون کے ساتھ 15 ستمبر بروز پیر کالج کے اوقات میں رجوع ہوں۔ واضح رہے کہ اسپاٹ ایڈمیشن کے تحت داخلہ لینے والے طلباء حکومت کی اسکالر شپ کے اہل نہیں ہوں گے۔ دستیاب نشستوں پر داخلے کی کاروائی 17 ستمبر کو ہوگی۔۔۔۔۔
