حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر ضلع جمعیت منتخب
عادل آباد 13/ستمبر(مشرقی آواز جدید): ترجمان جمعیت علماء عادل آباد حافظ محمد منظور احمد کی اطلاع کے بموجب جمعیت علماء عادل آباد کا ایک انتخابی اجلاس دفتر جمعیت علماء عادل آباد میں منعقد ہوا جس میں نگران کار اور ریاستی مبصر کی حیثیت سے حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب قاری یونس صاحب نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز مولانا قاری یونس صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت مولانا مفتی سہیل ممتاز نے پیش کیا اس اجلاس کو مولانا مصدق القاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے اغراض و مقاصد ملک میں مسلمانوں اور ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر سیر حاصل کرتے ہوئے روشنی ڈالی۔ اس اجلاس کی کاروائی و نظامت کے فرائض مولانا قاری یونس صاحب نے انجام دیئے حافظ محمد ابوبکر نے تمام شرکاء اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں گزشتہ سالوں جمعیت کی جانب سے کئے گئے اقدامات فلاحی و رفاہی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات عمل میں آئے۔ حافظ محمد ابوبکر کو زیادہ ووٹ حاصل ہونے پر مولانا مصدق القاسمی صاحب اور قاری یونس صاحب نے حافظ محمد ابوبکر کو صدر ضلع جمعیت عادل آباد منتخب قرار دیا۔
دوسرے نمبر پر مولانا اسلم نہدی، تیسرے نمبر پر مفتی مصطفیٰ مظاہری۔ اور تیسرے نمبر پر مفتی عثمان قرار دیے گئے۔
آخر میں مہمان و مبصر حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب نے انتخابات کے طریقے کار و نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملت اسلامیہ کو جمعیت علماء سے وابستہ ہونے اور ملک کے موجودہ حالات میں جمعیت علماء کی دینی علمی و تعلیمی اور ملی خدمات کو قوم و ملت کے لئے ایک بڑا اثاثہ قرار دیا اس اجلاس میں عادل آباد مستقر کے علاوہ اوٹنور،نارنور، گڑی ہتنور، اندرویلی، نرڈی گنڈا، بیلہ، جیند ، بھیم پور تلا مڑگو، اور تامسی منڈل جات کے صدور و ذمہ داران نے شرکت کی۔ تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا تھا۔
تمام شرکاء علماء و حفاظ کے علاوہ شہر عادل آباد بلدیہ کے سابق نائب صدر ظہیر رمضانی پتی مجو میر اعجاز علی صدر خانقاہ محمدی اظہر اللہ صحافی برادری محبوب خان حمیداللہ انور خضر یافعی نے حافظ ابوبکر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ آخر میں مولانا مصدق القاسمی صاحب کی رقت انگیز دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
اجلاس میں شہر کے ممتاز علماء کرام مولانا عبد العزیز قاسمی، مولانا اسلم ندوی، مولانا مبشر، مولانا یعقوب، مولانا اسلام الدین، حافظ کاظم، حافظ امجد، حافظ بشیر، مولانا ابوذر حامد، مولانا ابوذر حسامی، مولانا عبد العلیم، مولانا احمد رمضان، حافظ شیخ احمد صدرِ جمعیت مستقر عادل آباد اور ترجمان جمعیت حافظ محمد منظور احمد قابل ذکر ہیں۔۔۔
