حیدرآباد۔ 13؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ برائے عربی زبان کی جانب سے گولکنڈہ کی دو مساجد مسجد گنڈ شاہ اور مسجد اٹھارہ سیڑھی مساء مکاتب میں عربی زبان سکھانے کی نظم کی تجدید بتاریخ 12ستمبر 2025ء ہوئی ۔ ان مواقع پر استاد محترم شمیم اختر قاسمی کے علاوہ مساجد کمیٹی کے ذمہ داران ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ برائے عربی کے ذمہ داران اور دیگر حضرات موجود تھے۔ جناب محمد ناصرالدین ریاستی نائب صدرتلنگانہ برائے عربی زبان نے کہاہے کہ عربی زبان سکھانے کیلئے انڈر اسٹینڈ القُرآن انٹرنیشنل اکیڈمی کے لٹریچر سے استفادہ کیا جا تا ہے ۔ زائد تفصیلات کے لئے 9346658111 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
