بنگلور 12 / ستمبر: مسٹر کے آر رمیش ، انڈر سکریٹری برائے حکومتِ کرناٹکا ، محکمہ کنڑ و ثقافت (انتظامی کنڑ) کے دفتر سے جاری احکامات مورخہ 10 / ستمبر 2025 کے حوالے سے بنگلور گزٹ اسپیشل، کرناٹک گزٹ ، کینگیری ، بنگلور میں شائع رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں کنڑا زبان کے فروغ و اشاعت کو سرعت کے ساتھ متحرک اور رائج رکھنے اور کنڑ زبان کی ترقیاتی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے 11 ایم سی سی، کے بشمول بنگلور مہانگر پالیکے اور اسمبلی حلقوں و ریاست کے 30 اضلاع میں ضلعی سطح پر کنڑ جاگرتی سمیتی کے لیے ریاست کے معزز و معروف غیر سرکاری اراکین کو حکومتِ کرناٹک کے انڈر سکریٹری، محکمہ کنڑ اور ثقافت (انتظامی کنڑ) کی تشکیل شدہ سمیتی کی فہرست کو عزت مآب گورنر ریاست کرناٹک کی منظوری کے بعد جاری تفصیلات میں گلبرگہ کے ممتاز سینئر صحافی، ادیب، محقق و نقاد ڈاکٹر ماجد داغی کا نام بھی شامل ۔
