موسی نگر ڈویژن میں جلسہ سے ناظم ضلع سنگاریڈی محمد ناظم الدین غوری ودیگر کا خطاب

 ظہیرآباد۔ 20/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): موسی نگر ڈویژن جماعت اسلامی ہند ظہیرآبادکے زیر اہتمام کل شام بمکان نظام الدین غوری موسی نگر ظہیرآباد میں جلسہ سیرت النبی” محمد صلعم ” زیر نگرانی سید روف امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد ساوتھ منعقد ہوا جس میں ناظم ضلع سنگاریڈی جناب محمد ناظم الدین غوری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے 1500 سال مکمل ہوئے۔  آپؐ کی تشریف آوری سے جہالت کے گہرے اندھیرے چھٹ گئے کیونکہ اللہ تعالٰی نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا آپ کی انقلابی شخصیت نے فکری و اعتقادی انقلاب اعلان توحید کے ذریعہ کیا اخلاقی انقلاب صادق و امین کی حیثیت سے اور قرآن نے کہاکہ آپ اخلاق کے اعلی’ درجہ پر فائز کئے گئے سماجی انقلاب تمام انسانوں میں تقوی’ کو اہم قرار دیا۔ ریاستی و سیاسی انقلاب میثاق مدینہ کو دنیا کا پہلا تحریری آئین اور ریاست اخوت و مساوات پر قائم کی اور انقلابی جھلکیوں میں فتح مکہ عدل وانصاف اور قیادت کی مثالیں قائم کیں اس انقلاب کے ذریعہ سے 23 سال میں دنیا کی کا یا پلٹ دی اسلام کا پیغام دنیا کے ہر خطے میں پہنچایا۔ اس پیغام کو اپنی زندگیوں میں تازہ کرنے کا عزم کریں اپنے گھروں کو عدل ومحبت سے بھر دیں اپنے معاشرے کو مساوات وانصاف محبت کا مرکز بنائیں امت محمدیہ کو ایک بار پھر دنیا کے لئے رحمت بنائیں بطور مہمان شریک معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب جناب محمد معین الدین صدر مدرس قصاب گلی اسکول، شری مورتی دلت لیڈر، ایل جناردھن بچیا ٹیچر، نے اپنے مشترکہ خیالات میں خوشی کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ملک کے تمام مذاہب کے عوام کو امن و امان محبت و بھائی چارہ کا پیغام دیتی جلسہ کا آغاز امیر مقامی ساوتھ سید روف کی تذکیر بالقران سے ہوا خیر مقدمی کلمات ناظم ڈویژن محمد ارشاد نے پیش کئے نظامت کے فرائض معاون امیر مقامی محمد خواجہ نظام الدین نے بحسن وخوبی انجام دیا اور اظہار تشکر بھی پیش کیا۔

اس موقع پرتمام برادران وطن کو گیٹو رائی اور دیگر لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا گیا جلسہ میں ارکان، کارکنان کے علاوہ معززین شہر و برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے