(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: کچھ افراد نے فیس بک اکاؤنٹ پر مسلمانوں کے آخری نبی اور رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازیبا کلمات لکھ کر ماحول میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش کیا جس پر مسلمانوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے مشرولیا پولیس اسٹیشن میں جمعہ بعد شکایت درج کروایا ہے۔

مشرولیا تھانہ کے تحت ڈبرا، بنگوا اور ببھنی کے رہائشی وکاس ولد چندریکا، لکشمن ولد بسنت موریہ، راہل یادو ولد ہری رام اور آکاش یادو ولد ہری رام کے ذریعے مسلمانوں کی طرف سے چلائے جا رہے "آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم” کے ٹرینڈ اور رجحان کو توڑ مروڑ کر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جس سے ناراض مسلمانوں نے مشرولیا تھانہ انچارج کو درخواست لکھ کر شکایت کی اور کہا کہ اس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سے سماجی ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے اور اس سے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔

مسلمانوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی مذکورہ افراد کو ان کے تضحیک آمیز اور غیر مہذب تبصروں کے خلاف دو مرتبہ سمجھانے کی کوشش کی گئی مگر اُن لوگوں پر اُس کا کوئی اثر نہیں ہوا جس کے بعد پھر دوبارہ ایسی ناپاک حرکت کر بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی  مسلمانوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں جس سے تنازعہ اور کشیدگی کا ماحول بننے کے آثار بڑھ سکتے ہیں۔

مسلمانوں نے درخواست میں پولیس اسٹیشن انچارج سے مذکورہ افراد کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس حوالے سے حافظ و قاری شفیق رضوی، قاری محمد عمران فیضی، قاری شفیق اللہ، مولانا عبدالرب، حافظ عارف اور دیگر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کسی بھی قسم کا نازیبا تبصرہ یا نامناسب زبان استعمال کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف فوری طور پر مناسب کارروائی کی جائے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے، اور ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے، اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ ورنہ سماجی ہم آہنگی درہم برہم ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ انچارج مشرولیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

درخواست پر دو درجن سے زائد لوگوں کے دستخط تھے، جن میں شفیع اللہ، عبدالرشید، اظہر، محمد شفیق، عبدالوہاب، واحد علی، شب قدر حسین، عقیل احمد، کریم خان، عبدالقادر، امجد علی، محمدقادر ، جمشید عالم ، جاوید ، آصف چودھری، عبد العزیز، عبد المین، امجد علی، امتیاز، محیب اللہ، عبد النعیم ، اسماعیل، نزیر احمد، عبد الوحید ، توفیق احمد، توسیف احمد، اجمل علی، محمد آصف، نثار احمد، محمد عامر، جوہر علی، شکر اللہ، ارشد علی وغیرہ کی شمولیت رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے