مکرمی! ہمارے علاقے کے دینی مدارس و مکاتب کے ممبران کمیٹی اساتذہ کی تنخواہ کم دیتے ہیں ۔ اس گرانی کے زمانے میں سات ہزار مہینے پر اکثر مدرسین تعلیم دیتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اساتذہ سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے، قوم کے نونہالوں کی تعلیم وتربیت کرتے ہیں انہیں معقول تنخواہ دینی چاہئے تاکہ بچوں کی صحیح نگہداشت کر سکیں۔
گورکھپور کے ایک مدرس شاعر نے درخواست منظوم دی تھی جس کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیں۔
ادھر یہ حال ہے تنخواہ ہم محدود پاتے ہیں
ادھر یہ حال ہے بچے تولد ہوتے جاتے ہیں۔
تو معمولی اضافہ ہوا تھا مدرسین کا خیال کرنا چاہئے۔ کمیٹی کے لوگوں کو چاہئے کہ معقول مشاہرہ دیں تاکہ اساتذہ خوش رہیں اور بچوں کی نگہداشت اچھی طرح سے کریں۔
مجیب بستوی سمریاواں سنت کبیر نگر اتر پردیش
