ظہیرآباد 9/ اکتوبر(مشرقی آواز جدید): سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ تحصیلدار گراؤنڈس میں منعقدہ 69ویں ایس جی ایف (اسکول گیمس فیڈریشن) والی بال گیمز میں الگول اقلیتی اقامتی اسکول (بوائز)، ظہیرآباد کے ہونہار طلباء عبدالرحیم اور منیرالدین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ میدک ضلع سطح کے لیے انتخاب حاصل کیا۔ یہ انتخاب انڈر-17 زمرے کے والی بال مقابلوں میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں آیا۔
اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل جے رامولو، انچارج پرنسپل کلیم صدیق جمیل نے پی ای ٹی انیل کمار اور فزیکل ڈائریکٹر پرشانت گوڑ کو مبارکباد پیش کی، جنہوں نے طلباء کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اور اسکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے منتخب شدہ طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ضلع و ریاستی سطح پر اسکول کا نام روشن کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے