تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول میں قوی حافظہ کی تکنیک پر مسٹرایس بھاسکر کا خطاب

ظہیرآباد14/اکتوبر (مشرقی آواز جدید): انسان کو اللہ تعالی نے سونچنے اور سمجھنے کی صلاحیت عطا کی. جس کی وجہ سے وہ دیگر مخلوقات میں ممتاز ہے. ان خیالات کا اظہار مسٹر ایس بھاسکر ٹرینیی ادارہ الٹیمیٹ مائنڈ پاور حیدرآباد نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حافظہ کس طرح کام کرتا ہے اس بات سے بہت سے لوگ واقف نہیں اور بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ حافظے کی قوت کیا ہوتی ہے؟ جس کی وجہ سے وہ حافظے کا بہتر استعمال نہیں کر سکتے. انہوں نے دو ٹوک کہا کہ طلبہ صرف امتحانات میں کامیابی کے لیے پڑھتے ہیں اور پاس ہو جاتے ہیں مگر امتحانات کے اختتام کے بعد پڑھے ہوئے سبق کو یاد نہیں رکھ سکتے. بلکہ اس سبق کے اہم نکات بھی یاد نہیں رکھ سکتے. انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی سبق کو امتحانات میں کامیابی کے لیے نہیں بلکہ زندگی میں کامیابی کے لیے پڑھیں تو پڑھا ہوا سبق کبھی نہیں بھول سکتے. انہوں نے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ کمرے جماعت میں پڑھائے گئے سبق کو کو اپنے فرصت کے اوقات میں اپنے دیگر ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ اس پر مذاکرہ کریں. اور اس سبق کو اپنی عملی زندگی میں زندگی میں دوہرائیں. انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ حافظ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ صبح اپنے شام تک کے کرنے کے تمام اعمال کا ازخود اعادہ کر لیں تاکہ انہیں یہ کام یاد رہ سکے. مختلف مثالوں کے ذریعے کہا کہ انسان جو سونچتا ہے وہ اسے یاد رہ جاتا ہے. اگر طلبہ اچھی سونچ رکھیں اور پڑھائے گئے سبق کو اپنے ذہین میں ایک مرتبہ از خود دوہرالیں تو وہ سبق زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتے. انہوں نے حافظے کوقوی بنانے کے لیے طلبہ کو مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی سونچ کا طرز بدلیں. اور مثبت برتاؤ اختیار کریں. اور بات کو سننے کے بجائے سمجھنے کی کوشش کریں. انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اور عام انسانوں کو بھی اپنی زندگی میں خوشحالی لانے کے لیےاورحافظے کوقوی  بنانے کے لیے ہمیشہ خوش و خرم رہنا چاہیے.اور بڑی،بڑی کامیابی میں ہی خوشی تلاش نہیں کرنا چاہیے بلکہ چھوٹی، چھوٹی چیزوں میں اور معمولی معمولی کامیابیوں میں بھی خوش ہونا چاہیے.  مفلسی میں خوشحالی انسان کو کامیاب بنا سکتی ہے.قبل ازیں مسٹر جے راملو پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول  نے اپنے تمہیدی خطاب میں مہمان خصوصی مسٹر ایس بھاسکر کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کا بھی تعارف کروایا.
اس موقع پر مسٹر شیکھر کوآرڈینیٹر، مسٹر کلیم صدیقی جمیل کالج انچارج، محمد خلیل اسکول کوارڈنیٹر مسٹر سرینواس کالج کوآرڈینیٹر،محمد مقصود احمد، محمد معین الدین، محمد اسلم درد کوہیری،محمد محسن ،محترمہ شائستہ بانو، محترمہ عائشہ تبسم، محترمہ عظمت جہاں، شریمتی راجیہ لکشمی، شریمتی مینا کماری، مسٹر اشوک،مسٹر کرانتی، مسٹر راجو، محمد عبدالمننان، ایم اے سعید،سید احمد، محمد عرفان جونیئر اسسٹنٹ، مسٹر ساگر مسٹر انیل فزیکل ایجوکیشن ٹیچر، محمد شفیع اور تمام لکچررس و طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے