ظہیرآباد 18/ اکتوبر(مشرقی آواز جدید): محترمہ سیزریتا میڈم آل انڈیا کانگریس کمیٹی آبزرور پریتم نگر ایس سی کارپوریشن،،  چیئرمین نے  کوہیر کا دورہ کرتے ہوئے کوہیر دکن میں واقع تاریخی درگاہ حضرت مولانا معیز الدین ترکی رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کیا۔بعد ازاں کوہیر کے سیاسی سماجی قائدین سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر محمد شاکر علی (سابق نائب ایم پی پی کوہیر) محمد ارشد صاحب بلاک کانگریس، محسن صاحب سابق سرپنچ۔ صمد پہلوان، مزمل احمد کانگریس یوتھ کوہیر منڈل صدر، رچایا صاحب، اجو بابا، غنی لیڈر صاحب، اشرف علی صاحب، اسماعیل صاحب، معین صاحب، ساجد علی، علیم صاحب جیسے دیگر سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے