ظہیرآباد ۔ 18اکتوبر (مشرقی آوازجدید): آئیٹا AIITA تلنگانہ کے پرنٹ میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا کے زیر اہتمام ایک انتہائی اہم راونڈ ٹیبل کانفرنس آج بتاریخ 19/اکتوبر بروز اتوار بوقت 2:00 بجے دوپہر بمقام سر سید ہال پہلی منزل مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو پبلک گارڈن نامپلی حیدرآباد زیر نگرانی صدر آئیٹا میر ممتاز علی منعقد ہوگی جس میں جمعیتہ العلماء ملی کونسل تعمیر ملت ایم پی جے اسلامی تعلیمی بورڈ ایس آئی او کے علاوہ اساتذہ تنظیمیں سوٹا، یوٹی اے، پی آر ٹی یو ،ٹی ٹی یو ، یوٹی ایف، ٹی پی ٹی ایف ، ایم ٹی یو ، ہندی پنڈت اسوسی ایشن ودیگر شرکت کریں گے جس کا ایجنڈہ تلنگانہ تعلیمی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال تعلیمی ضروریات اور عوامی خدشات کی نشاندہی اور جائزہ ہوگا تمام مہمانان سے وقت مقررہ پر شرکت کی پر خلوص خواہش کی گئی ہے۔۔۔
