ظہیرآباد 25/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر محمد ذاکر حسین نے منڈل کے موضع رجنلی ،گرجواڑ اسکولوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ متعلقہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی گئی۔سمماٹیو اسسمنٹ امتحانات
سے متعلق طلباء کے والدین کی میٹنگ ہوئی، مڈ ڈے میل اسکیم میں طلباء سے اسکول کی صفائی ستھرائی کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔مذکورہ اسکولوں میں اچھی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی گئی۔ اور اساتذہ کو مبارکباد دی گئی۔ تمام رجسٹروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس موقع
پر اساتذہ و پرنسپل،جنراج ایم ڈی، محمد علی جکی، انور خان، سریدھر گوڑ ،جی پرساد راؤ، رامو، شیوکمار، سی آر پی۔ یادیا نے شرکت کی۔۔۔
