گلبرگہ۔ 25؍اکٹوبر (راست): کل بتاریخ 24؍اکٹوبر کو ممتاز تعلیمی جہدکار ، محب اردو اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے محمد محسن بندہ نوازی کے ہمراہ تعلیمی سفر بذریعہ کار گلبرگہ سے گنگاوتی تعلقہ ضلع کپل کے محمدیہ اپ گریڈاردو کنڑاہائیرپرایمری اسکول گنگاوتی کیا۔ اسکول پہنچنے پر ایک مختصر سی تقریب منعقد ہوئی۔ طلبہ نے حمدونعت کا نذرانہ پیش کیا۔ میرمعلمہ محترمہ سلمہ صاحبہ نے تمام مہمانوں کاتعارف کروایا۔ محمد آصف حرکیاتی وسماجی یوتھ لیڈر مہمان خصوصی صدارت گلزار میاں خان صدرسوسائٹی، زیرنگرانی حسین آفتاب قریشی اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں معلمہ رضیہ بیگم نے شہیداشفاق اللہ خان کی تاریخ پرروشنی ڈالی۔
اس موقع پر خواجہ فریدالدین انعامدار نے انگریزی میں اردو لغت، اردو۔ انگریزی گرائمرس (قواعد)، اردو سے کنڑاسیکھنے کی کتابیں طلبہ وطالبات کو بطور تحفہ پیش کیں۔ اسکول لائبریری کے لئے جناب قاضی انور کانعتیہ مجموعہ اور جناب میرؔبیدری کی دکنی شاعری کامجموعہ بعنوان ’’دکنی‘‘عطیہ کیاگیا۔ میرمعلمہ نے تمام مہمانوں کادل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔اس موقع پر خواجہ فریدالدین انعامدار کے قابل فرزند اور کئی افراد کی جان بچاکرگلبرگہ ضلع انتظامیہ سے ایوارڈ حاصل کرچکے جناب خواجہ سراج الدین انعامدار بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے