ظہیرآباد۔28/ اکتوبر(مشرقی آواز جدید): یکم نومبر کو حراء فاؤنڈیشن اسکول، یس، بی، ہیچ، کالونی، ظہیرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاسِ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس کا مرکزی موضوع "موجودہ حالات میں دینی و عصری تعلیم کی ضرورت و اہمیت اور ملتِ اسلامیہ کی ذمہ داریاں” ہے۔ اجلاس صبح 10 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔
اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی دامت برکاتہم (ناظم، جامعتہ الحسنات، بیدر کرناٹک) کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جانشینِ خادم المساجد والمدارس، ملکِ عزیز کے تعلیمی میدان کے عظیم جہدکار، عالمِ اسلام کے عظیم المرتبت، عالمِ ربانی و بالغ النظر فقیہ، خطیبِ شیریں بیان حضرت مولانا حُذَیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم (ناظم، جامعہ اشاعت العلوم، اکل کواں مہاراشٹر) شرکت کر کے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
ان کی ظہیرآباد آمد اجلاس کے اہم ترین مواقع میں سے شمار کی جا رہی ہے۔اسی طرح مذکورہ جلسہ کی نظامت حضرت مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی دامت برکاتہم (بانی و چیئرمین، حراء فاؤنڈیشن اسکول، ظہیرآباد) کرینگے۔
مذکورہ اجلاس کے اہم نکات دینی اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج، نوجوانوں کے فکری و اخلاقی چیلنجز، والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی اجتماعی ذمہ داریاں، روشن مستقبل کے لیے علم و عمل کے توازن پر خصوصی روشنی ڈالی جائے گی آپ تمام معززین شہر، علماء کرام، ائمہ مساجد، حفاظ کرام، اساتذہ، والدین اور سرپرستانِ طلبہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر تشریف لا کر اس اجلاس کی برکت سے مستفید ہوں۔
یہ اجلاس نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت، دینی و عصری تعلیم کے امتزاج اور ملتِ اسلامیہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ آپ کی موجودگی اجلاس کی شان اور رونق میں اضافہ کے ساتھ علم و عمل کے متوازن قیام میں بھی معاون ہوگی۔ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کے ساتھ مکمل اور مناسب انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہر فرد بلا کسی رکاوٹ اجلاس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکے۔۔۔۔
