ظہیرآباد۔ 30/ اکتوبر(مشرقی آواز جدید): بی آر ایس کے سینئر رہنما و سابق رکن اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد یوسف نے یقین ظاہر کیا کہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات میں بی آر ایس کی شاندار کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر را ؤکی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں امن و امان، ترقی اور بھائی چارگی کا ماحول قائم ہوا تھا، لیکن موجودہ ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

جناب محمد یوسف نے کہا کہ ریاست کے عوام کانگریس حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب عوام ایک بار پھر بی آر ایس کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبلی ہلز حلقہ کے مسلمان اور دیگر تمام طبقات متحد ہوکر بی آر ایس امیدوارہ ماگنٹی گوپی سنیتا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا عزم کرچکے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ کے سی آر حکومت کے دور میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی تاریخی اسکیمیں نافذ کی گئیں جن میں شادی مبارک، اقلیتی رہائشی اسکول، امام و موذنین اعزازیہ، مشن بھگیرتا، مشن کاکتیہ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ موجودہ کانگریس حکومت ان اسکیموں کو برقرار رکھنے میں ناکام ہے، بستی دواخانے، رعیتو بیمہ، شادی مبارک جیسی عوامی اسکیمیں زوال پذیر ہیں۔ جناب محمد یوسف نے آخر میں اپیل کی کہ "جوبلی ہلز کے ووٹرز کانگریس کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں اور ترقی و خوشحالی کی علامت بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے