بیدر۔ 14؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بھالکی میں میرمعلمہ محترمہ ناظرہ بیگم کے زیرصدارت یوم اطفال نہایت ہی شاندار پیمانے پر منایاگیا۔ جس کے مہمانان خصوصی میں محمد رفیق صاحب صدر SDMC، فاطمہ بیگم نائب صدرSDMC، اعزازی مہمانان میں سنجیوکمار بی آرپی ، کسما کماری ای سی او ، اور شری نیل کنٹھ کُرنے سی آرسی شامل رہے۔ یوم اطفال کامقصد اولیائے طلبہ اور ٹیچرس کی میٹنگ تھا۔ صبح 10؍بجے تمام مہمانان اور اولیائے طلبہ کا پھول دے کر استقبال کیاگیا۔ پروگرام کاافتتاح پودے کو پانی دے کر کیاگیا۔ آسیہ بیگم مددگار معلمہ نے سبھی کاتعارف کرایا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی آرپی سنجیوکمار نے سرکارکی طرف سے طلبہ کو دی جانے والی سہولتیں کی جانکاری دی ۔ مفت کتابیں ، دوپہر کاگرم کھانا، دودھ ، کیلا (موز) ، پائے تابہ ، مفت یونیفارم اور مفت بس وغیرہ کے بارے میں بتایا۔ سی آرسی نیل کنٹھ کُرنے نے ٹیچرس اور اولیائے طلبہ کے درمیان کے رشتے پر زوردیا۔ اور پروگرام کو منظم طورپر منعقد کرنے پر اپنی مسرت کااظہار کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم سی صدر نائب صدر، اور اراکین کی جانب سے نوٹ بک اور پین (قلم) کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ اپنے صدارتی خطاب میں میرمعلمہ ناظرہ بیگم نے اسکول کی ہورہی ترقی کی بابت بتلایا۔ انھوں نے  اولیائے طلبہ کو مشورہ دیاکہ وہ بچوں پر نگاہ رکھیں۔ ہوم ورک کے ساتھ ساتھ دین اور دنیا کی باتیں بچوں کو بتائیں۔ پڑھائی کے علاوہ بچے کھیل بھی سکیں اس کاخیال رکھاجائے۔ پروگرام کاآغاز شیوکمار مددگار معلم نے پنڈت جواہر لعل نہرو کی تصویر کو پھول مالا پہنا کرکی۔ طلبہ نے قرأت ،حمد و نعت کے علاوہ ڈرامہ پیش کیا۔ آخر میں مٹھائی اور سب کے لئے طعام کااہتمام کیاگیاتھا۔ جناب عبدالستار رکن ایس ڈی ایم سی نے سب کاشکریہ اداکیا۔ میرمعلمہ کے علاوہ مینا فزیکل ٹیچر، مددگار معلمین ومعلمات میں سلطانہ بیگم ، آسیہ بیگم ، سومناتھ وردھا، انم سوداگر (مہمان ٹیچر)، محترمہ حلیمہ (مہمان ٹیچر) ، تمام ڈائرکٹرس خواجہ میاں ، عبدالستار ، سلمیٰ بیگم اور ایس ڈی ایم سی صدر ونائب صدر کے علاوہ اولیائے طلبہ اور بچوں کے رشتے دار موجودتھے۔اس بات کی اطلاع مذکورہ اسکول کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے