ظہیرآباد 17/نومبر(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی جنرل سیکرٹری سید جلال الدین کی قیادت میں سی پی آئی کے 100 سال مکمل ہونے پر اولڈ چیک پوسٹ سے، سی پی ائی، پارٹی زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے ایک ریالی نکالی گئی۔ اور یہ ریالی ظہیرآباد شہر کی مین روڈ، بس اسٹینڈ کے پاس سے آتشبازی کرتے ہوئے گشت کرتے ہوئے بھارت نگر پہنچی۔
جہاں پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے 100 سال مکمل ہونے اور بھارت نگر کی تشکیل کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بروز اتوار شام ظہیرآباد حلقہ، بھارت نگر میں کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی کے مانک راؤ بی آر ایس،اور ڈاکٹر اے چندرا شیکھر حلقہ اسمبلی انچارج کانگریس پارٹی, ای ٹی نرسمہا اسٹیٹ کونسل اسسٹنٹ سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی اف انڈیا، پی پدما نیشنل ایگزیکیوٹیو ممبر ، مسلم ایکشن کمیٹی صدر محمد یوسف،سی پی ائی پارٹی محمد ولی الدین قادری اے ایف اسٹیٹ سیکریٹری، شریک تھے۔
واضح رھےکہ اس موقع پر ظہیرآباد ڈویژن سیکرٹری نرسمہلو، روبینہ بیگم سنگاریڈی ضلع مہیلا منڈل صدر، سید محی الدین، محمد مقصود ، ہوگیلی راملو، اوپلیا اسسٹنٹ سیکرٹری تیلنگانہ اسٹیٹ، آنند سنگاریڈی اسسٹنٹ سیکرٹری ،دتو ریڈی اے ایس ایف ضلع سکریٹری ، چرنجیوی اے آئی ٹی یو سی ضلع سکریٹری کے علاوہ سی پی ائی جھرہ سنگم منڈل سیکرٹری محمد معین الدین،آل انڈیا تنظیم انصاف، محمد اشفاق ضلع سنگار ریڈی سیکرٹری،اور سیپیا پارٹی کے کارکنوں اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں بانی بھارت نگر حضرت محمد منظور شاہ قبلہ کی درگاہ پر چادر وہ گل عقیدت پیش کئے گئے۔ سید جلال الدین سی پی ائی پارٹی ضلع سنگا ریڈی جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر دورد و سلام کا نظرانہ پیش کیا۔ اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کئے۔
