منااکھیلی. 18/نومبر (عبدالقدیر لشکری): جناب مستان نورالدین سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد کی جانب سے منااکھیلی گرام پنچایت کو پٹن پنچایت کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے مستان نورالدین کا کہنا ہے کہ منااکھیلی کی عوام کا کافی عرصہ دنوں سے یہ مطالبہ ہے کے منااکھیلی گرام پنچایت کو پٹن پنچائت میں تبدیل کیا جائے لیکن ابھی تک اس پر کوئی غور نہیں کیا جارہاہے لہذا انہوں نے آج بروز پیر، صبح جناب رحیم خان میونسپل و حج وزیر ریاست کرناٹک سے بیدر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی  ہے۔
انہوں نے بیدر ضلع انچارج وزیر مسٹر ایشور کھنڈرے اور بیدر ایم پی ساگر کھنڈرے سے بھی مطالبہ کیا ہے کے منااکھیلی کی عوام کی مانگ کو آپ تمام مل کرپورا کریں. دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ کیا ہوتا ہے. کیونکہ ضلع بیدر کے بیشتر گرام پنچایتوں کو پٹن پنچایت میں تبدیل کرنے کا مطالبہ اس اسمبلی حلقہ کے اراکین اسمبلی نے کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے