ظہیرآباد 18/نومبر(مشرقی آواز جدید): شہر ظہیرآباد میں واقع سرکاری دواخانہ جو کہ تعلقہ سطح کا مانا جاتا ہے۔مذکورہ سرکاری دواخانے میں تعلقہ کے مختلف مواضعات ومنڈلس سے غریب عوام علاج معالجہ کے لئے رجوع ہوتے ہیں لیکن ظہیرآباد سرکاری دواخانے میں مریضوں کے علاج کے  بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔تفصیلات کے بموجب جاگو تلنگانہ  کے صدر مسٹر راملو نیتا نے بتایاکہ مذکورہ سرکاری دواخانہ میں غریب عوام لگ بھگ 500 تا 1000 مریض روزآنہ دواخانہ آتے ہیں مگر ان کے علاج کے لئے دواخانہ میں، انجکشن، سوئی، دوائی کا انتظام نہیں یے۔ تمام دوائی، انجیکشن، سوئی خانگی میڈیکل سے منگا کر علاج کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مریض ڈاکٹر یا میڈیکل اسٹور یا کسی اسٹاف سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو جواب میں بتایا جاتا ہے کہ اوپر سے دوائی انجکشن نہیں آرہے ہیں اس لئے باہر میڈیکل سے مریض کو خریدنا پڑتا یے۔
مزید انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری دواخانہ غریب عوام کے مفت علاج کے لئے ھوتے ہیں۔بنیادی سہولیات نہ ھونے کی بناء پر مریض خانگی دواخانوں میں علاج کے لئے رجوع ھورہے ہیں اس ضمن میں متعلقہ ہیلت آفیسر، رکن اسمبلی ظہیرآباد،  ہیلت ریاستی وزیر، سے مطالبہ ہے کہ اس جانب توجہ دیکر عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالیں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے