کلبرگی۔ 18؍نومبر (راست): ہندوستانی قانون کا احترام کرنے والے محبِ اردو، سماجی جہدکار اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس کلبرگی نے کلبرگی سے شاہ پور پہنچ کر ایڈوکیٹ باراسوسی ایشن کورٹ تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کے صدر جناب یوسف صدیقی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اوراپنے آنے کی غرض وغایت بیان کی۔ جس کے نتیجہ میں کئی ایک سینئر وجونئیر ایڈوکیٹ جمع ہوگئے۔ جیسے ستین پیٹھ ایڈوکیٹ ، سینئر ایڈوکیٹ ایس شنکریا ساہو، وشواناتھ ریڈی کوڈمنلی، اور سکریڑی سنتوش ایڈوکیٹ کی موجودگی میں خواجہ فریدالدین انعامدار نے اپنے پنشن کی رقم سے خرید کر لائی گئی قانون کی کتابیں باراسوسی ایشن شاہ پور کی لائبریری کو تحفہ میں پیش کیں۔ جسے نہایت ہی خوشی سے حاصل کرتے ہوئے باراسوی ایشن شاہ پور کے صدر یوسف صدیقی نے جناب خواجہ فریدالدین ایڈوکیٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مثالی بات ہے کہ کوئی پنشنر (وظیفہ یاب) اپنے پنشن کی رقم سے خرید ی ہوئی قانون کی کتابیں تحفہ میں دے رہاہے۔ ہم خواجہ فریدالد ین انعامدار کاشکریہ اداکرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ خواجہ فریدالدین انعامدار جہاں پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کو گرائمر (قواعد) کی کتابیں تحفہ میں دیتے ہیں وہیں قانون پڑھانے والے کالجس اور باراسوسی ایشن کو بھی قانون کی کتابوں کاتحفہ دیاکرتے ہیں۔ ان کی یہ مہم کئی دہائیوں سے جاری ہے جس کو علاقہ کلیان کرناٹک کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سراہنے کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے لئے9535017864پررابطہ کرسکتے ہیں۔
