لکھنٶ(ابوشحمہ انصاری): بزمِ اردو ادب کے زیرِ اہتمام چلنے والے اردو کوچنگ سینٹر میں ایک شان دار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کر کے پروگرام کو وقار بخشا۔ تقریب میں عائشہ اردو کو چنگ سینٹر اور مریم اردو کو چنگ سینٹر کے تمام بچوں نے بھرپور ذوق و شوق سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں سے حاضرین کو متاثر کیا۔
پروگرام کی کنوینر اور عائشہ اردو کوچنگ سینٹر کی انچارج ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی نے تمام معزز مہمانان کا پُرتپاک استقبال کیا اور بچوں کی محنت و کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پروگرام میں سبھی شریک بچوں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔ عائشہ اردو کو نگ سینٹر میں فرسٹ پوزیشن، زیبا اور رفعت سیکنڈ پوزیشن، شعیبہ تھرڈپوزیشن، روشنی مریم اردو کو نگ سینٹر میں فرسٹ پوزیشن، عالیہ، سیکنڈ پوزیشن، زینب،تھرڈ پوزیشن، انشا،بزمِ اردو ادب کے روحِ رواں اور چیئرمین سہیل ساحل نے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بزم کا بنیادی مقصد اردو زبان اور اردو رسم الخط کا فروغ ہے۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے صدرِ ایڈوکیٹ راشد سلیم شمسی نے اپنے خطاب میں بچوں کو مبارک باد پیش کی اور اردو رسم الخط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب کی نظامت دہلی یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم محمد نوید نے نہایت خوبصورت اور پُراثر انداز میں انجام دی، جسے سامعین کی بھرپور داد و تحسین حاصل ہوئی۔
محفل اُس وقت اپنے عروج پر جا پہنچی جب بزمِ اردو ادب کا ترانہ پیش کیا گیا "فرش سے عرش تک جگمگاتی رہے بزمِ اردو ادب” ترانے نے محفل کے ماحول کو مزید پرجوش اور رنگین بنا دیا۔
آخر میں ڈاکٹر دانشہ نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے