بیدر :21/نومبر (راست): جمعہ کے بعد مزاج پرسی کی دینی اہمیت کے پیش نظرآج بعد نماز جمعہ کانگریسی قائد جناب محمد ناصر خان، صدر کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ بیدر ،اپنے ساتھیوں خصوصاً جناب شیخ مسیح الدین نائب صدر، جناب محمد سراج قریشی جنرل سکریٹری، جناب صفی پٹیل کے ساتھ اردو صحافی، شاعرو ادیب محمد یوسف رحیم بیدری کے مکان تشریف لے آئے.اور ان کے دل کی کامیاب سرجری پر سبھی نے علیحدہ علیحدہ گلپوشی اور شالپوشی کی. مبارک باد پیش کی اور مکمل صحت یابی کے لیے حوصلہ دیا. جناب یوسف رحیم بیدری نے بیدر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا. بعدازاں تمام کی آمد اور شالپوشی اور گلپوشی کا شکریہ ادا کیا.
