اسپیشل رپورٹ

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: سوشل میڈیا سے لے کر گلیوں، چوراہوں اور کوچوں میں بی ایل اوز سے لےکر عام انسان سپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2025 فارم کو پُر کرنے سے متعلق مختلف الجھنوں اور مشکلات کا شکار ہونا پڑ رہا ہے اکثر و بیشتر شہری تمام طرح کے کنفیوژن کے شکار ہیں۔

اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2025 فارم کو پُر کرنے کے لیے، 2003 کی ووٹر لسٹ سے کچھ لوگ اپنا اور اپنے والدین اور رشتےداروں کا نام تلاش کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔جب کہ دیگر ووٹر لسٹ میں مختلف تضادات کو تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کچھ شخص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بات عام شہریوں کے دل و دماغوں اور زبانوں پر گردش کر رہی رہی ہے کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے ہندوستان کا ہر شہری کبھی نوٹ بندی کے لیے قطار میں کھڑا ہوا، کبھی آدھار کارڈ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ، موت کا سرٹیفکیٹ، ذات، آمدنی، رہائش کا سرٹیفکیٹ، راشن کارڈ کے وائی سی سمیت طرح طرح کے کاغذات میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔اس طرح نہ صرف ہندوستان کے عام شہری بلکہ انتظامی عملہ بھی شہریوں کے ساتھ ساتھ تمام طرح کی دقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2025 کے حوالے سے شہریوں میں ہر قسم کی غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR-2025) کے عمل کو آسان س آسان تر بنا دینا چاہیے تاکہ ہندوستان کا ہر شہری اسے آسانی کے ساتھ اس میں اپنی حصہ داری اور شرکت کو یقینی بنا تے ہوئے اپنا نام، اپنےوالدین کا نام، پتہ اور موبائل نمبر جیسی معلومات کو صحیح طریقے سے صرف ایک کلک کے ذریعے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے مکمل کر سکے تاکہ ہر شہری اس سے مستفیذ ہو سکے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کچھ بی ایل او اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR-2025) کی ذمہ داریوں کو لے کر ذہنی طور پر اتنے غیر مستحکم ہو چکے ہیں کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بعض مقامات پر بی ایل اوز اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مزید کچھ BLOs ان نوجوانوں کا نام جو شرف بلو غِیت کو پہنچ چکے ہیں ووٹر لسٹ میں ڈالنے کو لےکر ناجائز رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔L۔ اب آگے دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2025 کے عمل کو کس حد تک غیر جانبداری سے انجام دے پائیگی۔ زیادہ تر ووٹر لسٹوں میں ووٹر کے ناموں، املا وغیرہ میں بے شمار غلطیاں ہوتی ہیں اور ان کی 100% تصحیح حکومت اور انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2025 ووٹر لسٹ مستقبل میں ووٹرز کے لیے کتنی درست ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے