ڈاکٹر محمد وسیم،نئی دہلی

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ملک کی کئی ریاستوں میں اور یوپی میں بھی ایس آئی آر کا عمل جاری ہے،ایس آئی آر کے لیے فارم بھرنے کا وقت صرف 4 دسمبر 2025ء تک ہے اور فارم بھرنے کے حوالے سے لوگ پریشان اور بے چینی کے شکار ہیں اور غفلت کے بھی شکار ہیں، فارم کیسے بھرا جاۓ اور ایس آئی آر کے بارے میں صحیح معلومات کہاں سے حاصل ہو۔؟ ان چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور عوام کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد وسیم نے ایک مختصر کتاب "ایس آئی آر کی تیاری کیسے کریں۔”؟اس سلسلے میں اہم اور معلوماتی کتاب لکھی ہے۔ایس آئی آر کے بارے میں کئی ویڈیوز دیکھ کر اور کئی تحریریں پڑھ کر ہم جو معلومات حاصل نہیں کر سکتے ہیں،وہ تمام معلومات ہم اس کتاب کو پڑھ کر حاصل کر سکتے ہیں۔اس کتاب میں ایس آئی آر کی تیاری کے لیے کاغذات کے ساتھ ساتھ برتھ سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اہمیت اور اس کو کیسے بنوائیں۔؟ ان تمام چیزوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہے۔ کتاب منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت ہی کم وقت میں مختصر طور پر کتاب کا رسمِ اجراء بھی عمل میں آیا،20 اکتوبر کو Triphealer Office شاہین باغ، نئی دہلی میں رات دس بجے کتاب کا اجراء ہوا اور معزّز ہستیوں اور دوست و احباب نے ڈاکٹر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ذہن میں ذرا بھی خیال نہیں تھا کہ کتاب کے لیے کوئی تقریب ہوگی،یا رسمِ اِجراء ہوگا،لیکن یہ تو نوراللہ صاحب کی سوجھ بوجھ کہ اُنھوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ شاہین باغ میں آیئے، مَیں کچھ لوگوں کو بُلاتا ہوں،وقت کے حساب سے کتاب بڑی اہم ہے، بہت ہی کم وقت میں دُور دور سے لوگ تشریف لے آۓ،جاوید اشرف صاحب نے کہا کہ وقت اور حالات کے اعتبار سے کتاب بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ معزّز ہستیوں اور دوست و احباب جیسے: نوراللہ خان، جاوید اشرف خان، خالد سہیل، فاروق احمد، محمد رفیق سلفی، سعد رشید ندوی، ڈاکٹر فضل الرحمٰن، ڈاکٹر زاہد احسن، محمد ظفر، جمال احمد، محمد اشرف، محمد سلیمان اور عبید الرحمٰن نے تقریب میں شرکت فرمائی۔ نور اللہ صاحب نے مختصر وقت میں مٹھائیوں اور پانی کا بھی انتظام کیا، ساری معزّز ہستیوں نے مجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر خوب ہمت افزائی فرمائی۔تمام معزّز افراد کی محبتوں کا مَیں لفظوں سے شکریہ ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنے جذبات کو بیان کر سکتا ہوں،لیکن پھر بھی لفظوں کے ذریعے اِن تمام معزّز احباب کا شکریہ ادا کر رہا ہوں،اِن تمام افراد کی محبتوں اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ

ڈاکٹر محمد وسیم نے عوام کی بے چینیوں کو محسوس کرتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں کتاب لکھی ہے،اِس کتاب کے لیے ڈاکٹر محمد وسیم کو تمام لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے