ظہیر آباد رقیہ مسجد میں جلسہ عام بعنوان ”مسلمانوں کے زوال کے اسباب سیرت النبی کی روشنی میں اور اس کا حل” انجنیئر محمد منیب احمد خان حیدر آباد و دیگر کا خطاب
ظہیرآباد۔ 22/دسمبر (مشرقی آواز جدید): جناب محمد عمر فاروق صدر انتظامی کمیٹی مسجد رقیہ کے بموجب بتاریخ 21/ڈسمبر بروز اتوار بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد رقیہ رقیہ کالونی نزد موسی’ نگر کالونی ظہیر آباد میں ایک جلسہ عام بعنوان "مسلمانوں کے زوال کے اسباب سیرت النبی کی روشنی میں اس کا حل” منعقد ہوا جس میں مہمان مقرر جناب انجنئیر محمد منیب احمد خان حیدرآباد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ہمیں کسی قوم کے زوال سے پہلے اس کے عروج کی کیفیت سے واقف ہونا ضروری ہے حضرت محمد صلی اللہ وسلم نے اپنی تیئیس سالہ نبوی زندگی میں اسلامی انقلاب برپا کیا ساری دنیا میں اسلام کا ڈنکا بجایا اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کیا اور انھوں نے کہاکہ بنی اسرائیل کی قوم اللہ کی پسندیدہ قوم تھی لیکن اس قوم کے زوال کے بعد امت مسلمہ کا عروج ہوا قرآن کتاب انقلاب بنی دین کو مکمل طور پر قائم کیا گیا دین بتدریج غالب ہوتا رہا دنیا امن کا گہوارہ بن گئی دین کی بنیاد علم سے ہی ہے تاہم امت مسلمہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ علم سے دور ہوئی اور زوال کا شکار ہوئی قران سے دوری اختیار کی فرقہ واریت اور اختلافات کو ہوادی مسلکی جھمیلوں میں پڑ گئی امت کے ذمہ دار اور بزرگان ملت اتحاد کو پارہ پارہ کیا امت مسلمہ دنیا کی محبت میں مبتلا ہوئی اور موت سے خوف کھارہی ہے سیرت النبی کی روشنی میں ہم قرآن کے قوانین کے مطابق عمل پیرا ہوں تو پھر سے عروج حاصل کرسکتے ہیں اس کے لئے ہمیں چاہئے کہ قرآن مجید کی آیتیں ترجمہ کے ساتھ پڑھیں سیرت کا مطالعہ کریں۔
جلسہ کا آغاز محمد عمار فاروق کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا۔ ہونہار طالب علم محمد مزمل نے انقلابی ترانہ پیش کیا۔ افتتاحی کلمات جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب ادا کرتے ہوئے عنوان کا خلاصہ پیش کیا اور مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ جناب خواجہ نظام الدین سیکریٹری آئیٹا ضلع سنگاریڈی نے کاروائی بحسن خوبی نبھائی جبکہ اظہار تشکر جناب محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے ادا کیا۔
اس موقع پر معززین شہرکی قابل تعداد نے شرکت کی بعد ازاں تمام شرکاء کے لئے طعام کا نظم رکھا گیا۔۔۔۔
