میں آج مجبور ہوں نوخیز و مظلوم مسلم قیادت ’’اے آئی ایم آئی ایم‘‘ کی مہاراشٹرپریشد الیکشن میں شاندار کامیابی کیلئے مبارکباد پیش کرنے پر، اس کے قد آور لیڈر، مخلص قیادت کو پروان چڑھانے ، ملک و بیرون ملک تعارف کرانے والی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس کیلئے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں ،یہ وہی قیادت ہے جس کو کل تک بی ٹیم کے نام سے یاد کیا جاتا رہاہے ، غیرتو غیر اپنے بھی اس قیادت پر شکوک و شبہات سے استقبال کرتے رہے ہیں، مگر اس قیادت نے قلیل مدت میں اپنی سرگرمیوں اور جد و جہد و محنت و مشقت سے ثابت کردیا کہ یہ قیادت آج مظلوموں کیلئے مسیحا اور عدل و انصاف دلانے کا واحدراستہ ہے، یہ اس زمانہ کی کشتی نوح ہے ، اسلئے اس پر سوار ہونے کی ضرورت ہے اور اس قیادت کو تسلیم کرنا درد کا درماں اور وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
آج مسلم مجلس نوجوانوں کے دل کی آواز ، بزرگوں کے دل کی دھڑکن اور مظلوموں کیلئے مسیحا ہے، اللہ تعالیٰ اس نوخیز و مخلص قیادت کو زمانہ کے شر و فتن سے حفاظت فرمائے اور مستقبل میں شاندار کامیابیاں عطا فرمائے۔
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت سرخیز ہے ساقی

مولانا اے۔ کے۔ رحمانی

قومی نائب صدر مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا
حجاز منزل،کسیا ، کشی نگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے