منااکھیلی (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے چٹگوپہ میں ڈاکٹر سدھو پاٹل ایم ایل اے ہمنااباد اسمبلی حلقہ میں جاری نئے تعمیری کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھی جس پر کانگریس پارٹی کے کارکنان کی جانب سے اس موقع پر احتجاج شروع کردیا۔
یہ کہتے ہوئے کے کانگریس پارٹی کو ہمنااباد اسمبلی حلقہ میں جاری ترقیاتی کام برداشت نہیں ہورہے ہیں۔ ایم ایل اے نے سنگ بنیاد کو ترک کردیا اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تنقید کی کے کانگریس پارٹی ہر دیہات میں جاری ترقیاتی کاموں کو برداشت نہیں کررہی ہے لیکن انہوں نے چٹگوپہ میں کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی اختلافات کو بھلا کر شہر کی ترقی کے لیے تعاون کریں اور ایم ایل اے نے کہا کے چٹگوپہ میونسپل صدر، نائب صدر اور کانگریس کے اراکین نے پچھلے کئی سنگ بنیاد کے افتتاحی پروگراموں میں شرکت نہیں کی ہے۔ وہ ترقی نہیں چاہتے میں پروٹوکول کے مطابق مکمل تعمیر کے بعد اس کمرشل کمپلیکس کا افتتاح کرنا چاہتا تھا لیکن آج کام کا معائنہ کرنے آیا ہوں کانگریس پارٹی کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے، اس لیے مخالفت کرنا ان کا کام ہے۔ ایم ایل اے ڈاکٹر سدھو پاٹل جب جا رہے تھے تو کانگریس کارکنوں نے نعرے لگائے اور ان کی گاڑی کو جانے سے روکنا شروع کر دیا۔ جب پولیس نے مداخلت کی اور کار کو آگے بڑھنے دیا تو ایم ایل اے کار سے نیچے اترے اور بی جے پی کارکنوں کے ساتھ دوسرے پروگرام میں جانے لگے  جب کانگریس کارکنوں نے نعرے لگائے اور ایم ایل اے کو دوبارہ روکنا شروع کردیا۔  ایک بار پھر کانگریس کارکنان ایم ایل اے کے پیچھے کھڑے ہو کر نعرے لگا رہے تھے۔ سی پی آئی چٹگوپہ نے مداخلت کی اور کانگریس کارکنوں کو جانے سے روک دیا  بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کا دورہ کیا اور 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو 50 بستروں پر اپ گریڈ کرنے کے کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں اور انجینئر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے