منااکھیلی۔30/(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ گنڈوریڈی یوتھ کانگریس لیڈر نے ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمنااباد ایم ایل اے  نے چٹگوپہ میونسپل کمرشیل کمپلیکس کی جو سنگ بنیاد رکھی ہے یہ ایک تقریب کے آداب کی خلاف ورزی ہے جس میں ہم اپنی پارٹی کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایم ایل اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اور بیانر وغیرہ میں  پوسٹ کیا گیا ہے کہ آج ایم ایل اے گدالی  پوجا میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کے اس تقریب میں رکن پارلیمنٹ بیدر ایم ایل سی وغیرہ کو اس کی اطلاع نہیں اور یہ خلاف ورزی ہے۔
اس موقع پر دلیپ بگدلکر صدر ٹی ایم سی چٹگوپہ نے کہا کے سنگ بنیاد الگ ہے اور مشاہدہ الگ ہے، اور سنگ بنیاد آداب کے مطابق ہونی چاہیے۔ ہمیں ایم ایل اے کے کام کا مشاہدہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے