ظہیرآباد/کوہیر 3 ڈسمبر(مشرقی آوازجدید):  کوہیر منڈل کانگریس پارٹی صدر مسٹر رام لنگا ریڈی کے زیر صدارت بھارت فنگشن ہال میں نو منتخب سر پنچوں کی تہنیت کا ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مسٹر سریشکمار شیٹکار رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد نے کہا کہ کوہیر کوہیرمنڈل میں کانگریس پارٹی کی گرفت بہت مضبوط ہے یہی وجہ سے یم پی الیکشن میں 9ہزار اکثریت مجھے حاصل ہوئی تھی۔ انہوں کہا کہ سرپنچ انتخابات میں کانگریس پارٹی تائیدی سرپنچیس کو سبقت حاصل ہوئی ہے اور انہوں نے نو منتخب سرپنچوں کو مبارکباد پیش کی۔ بعدازیں محمد تنویر سابق انڈسٹری چیر مین نے سیکڑوں کانگریس پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب سر پنچوں کو مشورہ دیا۔ کہ آپ لوگ مقامی عوام سے کے ہوئے وعدوں پر عمل آوری کرے اور متلعقہ عہدے داروں سے در پیش مسائل کو حکومت کی نذر کرتے ہوئے وعدوں کو پورا کرتے ہوۓ راحت پہنچاۓ۔
اس موقع پر مسٹر چندرا شیکھر سابق وزیر مسٹر ۔محمد ارشد علی صدربلاک کانگریس ۔اجول ریڈی  ۔محمد شمشیر علی صدرٹاؤن کانگریس ۔محمد شاکرعلی ۔محمد اشرف علی ۔محمد محسن۔سید لیق نمائندہ سرپنچ کویلی ۔راجکمار سرپنچ منیارپلی ۔محمد شوکت علی ۔محمد عبدالحنان جاوید ۔محمد حامد ۔محمد مظفرحسین۔محمد احمد علی سرپنچ دگوال۔محمد خلیل نائب سرپنچ ۔حافظ عبدالجلیل مدری ۔مسٹر انیل سرپنچ مدری ۔محمداکبر لیڈر ۔کے علاوہ کانگریس پارٹی سے وابستہ سبھی سر پنچیس اور قائدین کی کثیر تعداد موجودتھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے