معتمد بزم خطابت جمشید فاروقی کوخدمات کے اعتراف میں انعامات سے نوازا گیا
لکھنؤ: خطابت ایک اہم اور مؤثر فن ہے جو اصلاح امت، تعمیر معاشرہ اور اقوام کی فکری رہنمائی میں بنیادی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ دعوت و ارشاد اور تبلیغ دین کے میدان میں انبیاء کرام علیہم السلام اور ان کے جانشین علما و مصلحین نے اس فن کو مؤثر ذریعہ بنایا۔
06 جنوری 2026ء کو ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم حضرت مولانا عمار حسنی ندوی دامت برکاتہم نے فرمائی۔ اس موقع پر شیخ ابرار احمد ندوی صاحب، ڈاکٹر وثیق احمد ندوی صاحب اور دیگر اساتذۂ کرام بھی موجود تھے۔
اس پروگرام میں سال بھر کے دوران منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی پروگراموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ الحمدللہ، سال بھر بزم خطابت کے تحت دس کامیاب پروگرام منعقد ہوئے۔ اختتام پر صدر محترم کے دست مبارک سے معتمد بزم خطابت، جمشید فاروقی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انعامات سے نوازا گیا۔۔۔۔
