ظہیرآباد/کوہیر 13 جنوری (مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر میونسپل محلہ بست پور میں واقع مسجدِ میر ابُوالمعانی خان کمیٹی کی جانب سے پابندی کے ساتھ با جماعت فجر کی نماز ادا کرنے والے معصوم بچوں میں سائیکلوں کو تقسیم کیا گیا۔ مشہور شخصیت مسٹر باڈی بلڈر میر محتشم علی خان نے بچوں اور بڑوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور ہر مسلمان پر نماز فرض ہے۔ اسی لیے جو بچّے نماز کے لیے اتے ہے انکی ہمت افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ نمازی پرہیز گار بنکر معاشرے میں اپنے اخلاق کو پیش کرتے ہوئے دین کا کام کرسکے۔ روزآنہ فجر کی نماز پڑھکر سائیکل لینے والے دو خوش نصیب بچوں میں عبدالصمد، محمّد افعان ہے۔
اس موقع پر مسجدِ میر ابُوالمعانی خان کے امام و خطیب حافظ اسلام سلفی، اے ون ٹریڈرز کوہیر کے اؤنر محمّد عثمان علی، ایڈوکیٹ عبدالواسع، مسجدِ ساعت حیدراباد سے سید ایّوب، محمّد خالد، محمّد دستگیر، مسجدِ شریف عطاپور سے حافظ اسمٰعیل، محمّد آصف، اور عبدالواحد، محمّد محی الدین، محمّد احمد کے علاوہ معصوم بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
