بیدر۔ 13؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک ٹیچرس ایسوسی ایشن دھارواڑ اور کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر کی مشترکہ سرپرستی میں ساوتری بائی پھلے اور شیخ فاطمہ اور ماتو شری رمابائی امبیڈکرکے یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقادعمل میں آیا۔ جس میں ریاستی سطح کے کرناٹک رتن ایوارڈز ضلع بیدر کے ہائی اسکول اور ہائیرپرائمری اسکول کے معلمین ومعلمات اور صدر مدرس حضرات کو دیاگیا۔
اس موقع پر سرکاری کنڑا میڈیم Hrpsمرکھل کے صدر مدرس جناب شیخ احمد صاحب کوکرناٹک رتن ایوارڈ دیاگیا۔ شالپوشی اور گلپوشی سے نوازاگیا۔ انھیں ایوارڈ ملنے پر ان کے ساتھی اساتذہ اور احباب محمداحمد بی آرپی، محمد وزیرعلی، محمد عبدالکلیم، محمد مختار، محمد ذکی احمد، محمد خلیل خان، محمد مقصود، محمد اشفاق، محمد حامد، محمد سخاوت علی وغیرہ نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں بے شمار اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ان کے علاوہ خانگی اسکولوں کے انتظامیہ کو بھی ایوارڈ عطاکئے گئے۔ اس بات کی اطلاع جناب سخاوت علی نظامی نے دی ہے۔
