بسواکلیان۔ 13؍جنوری(خواجہ سرتاج الدین): ڈاکٹر چن ویر شیواچاریہ ہارکوڈ مٹھ ، تعلقہ بسواکلیان نے سابق ریاستی وزیر بھیمناکھنڈرے کی مزاج پرسی کی۔ وہ آج سابق وزیر بھیمنا کھنڈرے کے وطن بھالکی پہنچ کر 102سالہ بھیمناکھنڈرے کی عیادت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی۔
اس موقع پرعلیل چل رہے وزیر کے فرزند ایشور کھنڈرے بیدر ضلع انچارج وزیر اورلائق پوتے، بیدرکے رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔
